پاکستان برطانیہ کی ‘ہائی رسک ممالک’ کی فہرست سے باہر

لندن: برطانیہ نے ایک قانونی دستاویز کے ذریعے پاکستان کو ‘ہائی رسک تھرڈ ممالک’ کی فہرست سے نکال دیا ہے، جس کا مؤثر مطلب ہے کہ برطانیہ کا دفتر خارجہ اس پیشرفت کو تسلیم کرتا ہے جو پاکستان کو FATF کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے کی گئی ہے۔

پیر کو فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن میں اس پیش رفت کو نشان زد کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اس پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ “اچھی خبر” ہے۔

اس فہرست میں وہ ممالک شامل ہیں جن کے بارے میں برطانیہ کے خیال میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے غیر تسلی بخش کنٹرول کے باعث خطرات لاحق ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *